محسود طالبان کی مولانا فضل الرحمان پر حملے کی مذمت

25 اکتوبر 2014
محسود طالبان کے امیر خان سید سجنا—۔فوٹو بشکریہ ریڈیو مشعل
محسود طالبان کے امیر خان سید سجنا—۔فوٹو بشکریہ ریڈیو مشعل

پشاور: خان سید سجنا کی زیر قیادت کالعدم تحریک طالبان کے محسود گروپ نے جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ (جے یو آئی ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علماء پر حملہ افسو سناک ہے۔

محسود طالبان کے ترجمان اعظم طارق کا کہنا ہے کہ ان کا گروپ مولانا فضل الرحمان پر حملے کی مذمت کرتا ہے اور جو لوگ اس طرح کے واقعات میں ملوث ہیں، وہ علماء اور اسلام کے خلاف ہیں۔

طارق کا کہنا تھا کہ خان سید سجنا ابھی تک محسود گروپ کے امیر ہیں اور تمام اراکین ان کی زیر قیادت متحد ہیں۔


مزید پڑھیں: امریکا: ٹی ٹی پی رہنما خان سجنا دہشت گرد قرار


واضح رہے کہ اعظم طارق کالعدم تحریک طالبان کے سابق امیر حکیم اللہ محسود کے دور میں بھی تحریک طالبان کے ترجمان کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

حکیم اللہ محسود نومبر 2013 میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ جمعرات کو مولانا فضل الرحمان کی گاڑی کے قریب خود کش حملے میں کم از کم دو افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے، تاہم مولانا فضل الرحمان خوش قسمتی سے محفوظ رہے تھے۔

اس واقعے کی ذمہ داری کالعدم عسکریت پسند گروپ جند اللہ نے قبول کی تھی۔


مزید: فضل الرحمان پر خودکش حملہ، تباہی کے مناظر


ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں