کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ میں مزید شدت آرہی ہے اور امکان ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں یہ سمندری طوفان میں تبدیل ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے عہدیدار محمد جنید نے ڈان ڈاٹ کام سے بات ہوئے کہا کہ اس وقت ہوا کا یہ کم دباؤ کراچی کے جنوب مغربی میں 13 سو، اور گوار سے جنوب میں 12 سو کلومیٹر دور موجود ہے تاہم اس سے پاکستان کے کسی بھی علاقے کو ابھی تک کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے۔

تاہم انہوں نے بتایا کہ 'نیلوفر'نام کے اس سائیکلون کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سمندری طوفان کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت بھی بڑھنے کا امکان ہے۔

اہلکار کہنا تھا کہ اس وقت وہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ جون 2007ء میں بحیرہ عرب میں بنے والے شدید سمندری طوفان یمائن نے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں