بدترین آسٹریلوی شکست کی تصویری جھلکیاں

03 نومبر 2014

پاکستان نے ابو ظہبی میں آسٹریلیا کو 356 رنز کے ریکارڈ مارجن سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 سے وائٹ واش کیا، آخری دن کے کھیل کی تصویری جھلکیاں پیش خدمت ہیں۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ نے مچل مارش کو آؤٹ کر کے پاکستان کو دن کی پہلی کامیابی دلائی۔ فوٹو اے ایف پی

اسٹیون اسمتھ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا لیکن وہ اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے اور نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر 97 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ فوٹو اے ایف پی

کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے میچ میں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے مجموعی طور پر 461 رنز اسکور کیے۔ فوٹو اے ایف پی

پاکستانی کھلاڑی آخری آسٹریلین بلے ابز ناتھن لایون کے خلاف کیچ کی کامیاب اپیل کر رہے ہیں، آسٹریلیا کی آخری پانچ وکٹیں صرف آٹھ رنز کے اضافے سے گریں۔ فوٹو اے ایف پی

پہلے میچ کی طرح دوسرے میچ میں بھی ذوالفقار بابر نے دوسری اننگ میں پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا۔ فوٹو اے ایف پی

اسد شفیق، احمد شہزاد، اظہر علی اور یاسر شاہ ٹرافی کے ہمراہ۔ فوٹو اے ایف پی

یاسر شاہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور دوسری اننگ میں تین آسٹریلین مہرے کھسکائے۔ فوٹو اے ایف پی

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی کے بعد ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو۔ فوٹو اے ایف پی