نواز شریف اور جلال محمود شاہ معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے۔ – آن لائن فوٹو

کراچی: مسلم لیگ ن اور سندھ یونائٹڈ پارٹی میں انتخابی اتحاد ہوگیا ہے۔ دونوں  پارٹیوں کے رہنماوں نے میثاق سندھ معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

بدھ کے روز ایک مقامی ہوٹل میں معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سندھ نیشنل فرنٹ کے رہنما ممتاز بھٹو سمیت کئی سیاسی رہنماوں نی بھی شرکت کی۔

تقریب کے بعد ن لیگ کے قائد نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے معاہدے کو خوش آئند اور پورے ملک بالخصوص سندھ کیلئے وقت کی ضرورت قرار دیا۔

انکا کہنا تھا کہ یکساں سوچ رکھنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پرچم تلے اکھٹا ہو جانا چاھئیے۔ انہوں نے اپنی بات دہراتے ہوئے کہا کہ وہ کسی قیمت پر بھی سندھ کی تقسیم نہیں ہونے دینگے۔

سندھ ہونائٹڈ پارٹی کے صدر سید جلال محمود شاہ نے اس موقع پہ خطاب کرتے ہوئے معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ معاہدہ صوبائی خود مختاری کا مکمل ضابطہ تو نہیں ہے مگر اس مقصد کے حصول کیلئے ایک اہم سنگ میل ضرور ثابت ہوگا۔

اس سے قبل، کراچی ایرپورٹ پرمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں ن لیگ کے قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ سندھ سمیت پورا پاکستان خوشگوار انقلاب مانگ رہا ہے۔ پہلے ایٹمی دھماکا کیا تھا اب معاشی دھماکا کریں گے۔

پچیس جولائی تک  وزیراعظم کی طرف سے سوئس عدالتوں کوخط نہ لکھنے کے باعث تیسری قوت کے اقتدار سنبھالنے پرخبروں کے حوالےسے سوال پرنوازشریف نےکہا کہ نہ جانے ایسی باتیں کون کررہا ہے۔ میڈیاسمیت جوبھی ایسی افواہیں پھیلارہا ہے اسے ان چیزوں سے پرہیزکرنا چاہیئے۔

اپنی مختصربات چیت میں مسلم لیگ ن کے قائد  نے کہا کہ انکے خلاف اشتہاری مہم چلانے والوں کوسب جانتے ہیں۔

میاں نواز شریف نے مزید کہا کہ کراچی کی صورتحال  تشویشناک ہے، روزانہ درجنوں لاشیں گر رہی ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں