نواز شریف بلوچستان کے ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ فائل تصویر
نواز شریف بلوچستان کے ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ فائل تصویر

کوئٹہ: وزیرِ اعظم نواز شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کوئٹہ دھماکوں میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات کردی ہیں۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم نے کوئٹہ میں ہزارہ ٹاؤن دھماکوں پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

نوازشریف نے کہ بلوچستان پولیس کے سربراہ مشتاق سکھیرا کو ہدایات جاری کیں کہ دھماکوں میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے سیکیورٹی اداروں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ دہشتگردوں کے نیٹ ورک  تباہ کرنے کیلئے باہمی تعاون اور رابطہ بڑھائیں۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ صوبے سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کیلئے ایک ٹاسک فورس بنادی گئی ہے۔

' دہشتگردی کو ختم ہونا چاہئے،' انہوں نے کہا۔

نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کی کارروائیاں ناقابلِ قبول ہیں اور بلوچستان میں روایتی امن و سکون بحال کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

اس موقع پرانہوں نے کوئٹہ میں خواتین یونیورسٹی پر ہونے والے حملے کی بھی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور افراد اسی جذبے سے کام کریں گے تو کوئٹہ میں امن قائم ہوسکتا ہے۔

' میں نے آئی ایس آئی اورآئی بی کے افسران سے کہا ہے کہ حالیہ بم دھماکوں میں ملوث افراد کی گرفتاری ( ان کیلئے) ایک آزمائشی کیس ہے،' انہوں نے کہا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ وہ اتفاقِ رائے کیلئے  تمام سیاسی رہنماؤں کے پاس جائیں گے اور دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے ایک مشترکہ حکمتِ عملی وضع کریں گے۔

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں اور ایجنسیوں سے کہا ،' کوئٹہ جیسے چھوٹے شہر میں امن و امان لانا کوئی بہت بڑی بات نہیں،'

انہوں نے دہشتگردی اور شدت پسندی کو ختم کرنے کی بات دوہراتے ہوئے کہا کہ  دہشتگردی قابلِ قبول نہیں۔

اس سے قبل وہ ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچے تو ان کے ہمراہ عوامی نیشنل پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان  اور خفیہ اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان بھی موجود تھے۔

وزیرِ اعظم کے دورے کے موقع پر صوبائی انتظامیہ نے سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کئے تھے۔   گورنر ہاؤس جانے والے تمام راستوں پر فرنٹیئر کور اور پولیس اہلکار تعینیات کئے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیرِ اعظم کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد بلوچستان کیلئے نواز شریف کا یہ پہلا دورہ ہے۔

ان کے دورے میں ہزارہ برادری کے ایک وفد نے بھی ان سے ملاقات کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

لے پالک بچّہ | Changezi.net Aug 04, 2013 06:22pm
[…] اورتمام انٹیلیجنس ایجنسیوں کے سربراہان کو ساتھ لیکر کوئٹہ تشریف لائے۔جہاں ایک خصوصی اجلاس میں انہوں نے قانون نافذ کرنے والے […]
بھنڈی، ٹماٹر اور ایٹمی طاقت Sep 03, 2013 12:07pm
[…] نے کہا تھا کہ کوئٹہ بیس بازاروں اور بیس راستوں پر مشتمل ایک چھوٹا سا شہر ہے جس کو ایک ٹیسٹ کیس سمجھ کر دہشت گردوں کے خلاف منظم […]