پاکستانی فوجی پاک افغان بارڈر پر۔ فائل فوٹو

راولپنڈی: پاکستانی عسکری حکام نے افغانستان کے سرحدی علاقوں پر چارسو راکٹ فائر کیے جانے کی تردید کرتے ہوئے الزام کو گمراہ کن قرار دیا ہے۔

پاکستانی عسکری حکام کہنا ہے کہ پاکستان اسی وقت جوابی کارروائی کرتا ہے جب کسی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کی جائے۔

گوکہ افغان حکومت نے پاک فوج پر براہ راست الزام نہیں لگایا لیکن افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی سرحدی علاقے سے افغانستان کے علاقے کنڑ کے ضلع ڈانگم  پر تین سو آرٹلری شیل  فائر کیے گئے۔ جس کے چار افراد ہلاک ہوئے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغان اور پاکستانی طالبان پاک افغان سرحدی علاقے سے کارروائیاں کررہے ہیں۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے نائب وزیر خارجہ جواد نے اتوار کے روز کابل میں پاکستان کے سفیر کو ڈیورنڈ لائن پر ہونے والے حالیہ شیلینگ کے حوالے سے بات چیت کے لیئے بلایا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں