پاکستانی اداکار میرا۔- اے ایف پی فوٹو
پاکستانی اداکار میرا۔- اے ایف پی فوٹو

لولی وڈ انگلش کوین میرا کا تو کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا لیکن شوشے چھوڑنے میں بھی وہ ماہر ہیں اور اس بار نشانہ بنے ہیں امریکی صدر باراک اوباما۔

خبروں میں رہنے کے طریقے تو کوئی میرا سے سیکھے، کبھی ہرن کے بچے گود لینے کا فیصلہ، تو کبھی منگنی کا اعلان اور پھر بھی جی نہ بھرے تو کسی اور سیلبرٹی کے ساتھ سنجیدہ افئیر کا دعویٰ کردیں۔

اداکار جیسے انگریزی بولنے میں سب سے آگے ہیں ویسے ہی بڑی بڑی باتیں بھی ان پر ختم ہیں۔

میرا نے اس بار کسی ایکٹر، ڈائریکٹر یا کرکٹر کو نہیں چنا بلکہ اس بار حملہ ہوا ہے امریکی صدر پر جنہوں نے میرا کے بقول انہیں دورہ امریکہ کی دعوت دی ہے۔

لولی وڈ اسٹار نے بتایا کہ اسی دعوت کو اٹینڈ کرنے کے لیے وہ ستمبر میں امریکہ جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دورے میں ان کی ملاقات امریکی صدر کی انتخابی مہم چلانے والے سینیٹر ڈربن سے ہوئی تھی، اس دوران فنڈ ریزنگ بھی کی گئی جس میں دو لاکھ ڈالر جمع ہوئے۔

میرا نے ایک اور شوشہ یہ بھی چھوڑ دیا کہ سینیٹر ڈربن جلد ہی پاکستان آکر میرا اور ان کی والدہ کی سیاسی تربیت بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ میڈیا میں زیر بحث آنے کے لیے پاکستانی اداکاراؤں کے حربے کچھ ایک جیسے ہی لگتے ہیں، میرا سے پہلے وینا ملک کے دعوے بھی کچھ ایسے ہی ہوا کرتے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں