یوم آزادی کا جشن

14 اگست 2013

ملک بھر میں آج سڑسٹھواں یوم آزادی روایتی جذبے، حب الوطنی اور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار، گلی محلوں میں ملی نغموں کی گونج، اہم سرکاری اور نجی عمارات کو قومی پرچم والی جھنڈیوں، جھنڈوں اور برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے۔ تصاویر: اے ایف پی

نئے انداز میں تیار کیے گئے بیجز اور بینڈز بچوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت کے شہری بھی کسی سے کم نہیں جنہوں نے گاڑیوں اور گھروں کو انتہائی خوبصورت انداز میں سجایا ہے۔

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔

پاکستانی پرچم ، رنگ برنگی جھنڈیاں، ماسک ، بیجز اور اسٹیکرز دھڑا دھڑ فروخت ہو رہے ہیں۔

جشن آزدای  کے موقع پر نوجوان اور بچے کسی سے پیچھے نہیں رہتے بچے جھنڈے لیے اور بیجز لگائے گھوم رہے ہیں۔

نماز فجر کے بعد مساجد میں قومی یکجہتی، مسلم امہ کے اتحاد، ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

آج پورے پاکستان میں سرسٹھواں یوم آزادی بھر پور جوش و ولولے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

کراچی میں بابائے قوم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔

اہم سرکاری اور نجی عمارات کو قومی پرچم والی جھنڈیوں، جھنڈوں اور برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے۔

بچوں کے ساتھ ان کے والدین کا کہنا ہے کہ گھروں، گلیوں اور گاڑیوں کو سجانا دراصل پاکستان سے اظہار محبت ہے۔

اس موقع پر سیاسی جماعتوں، این جی اوز سمیت مختلف تنظیموں کی طرف سے تقریبات اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اب کی بار جشن آزادی پر جھنڈوں کی قیمتیں زیادہ ہیں مگر پھر بھی وہ خوشی خوشی خریداری کر رہے ہیں۔

حب الوطنی کے جذبے سے سرشار شہری جشن آزادی کو شایان شان منانے کے لئے تیاریوں میں مصروف ہیں۔