ہندوستان میں ٹرین حادثہ۔ اے ایف پی فوٹو

نیو دہلی: جنوبی ہندوستان میں پیر کے روز ایک ٹرین میں آگ لگنے سے کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

ریلوے حکام نے اس بات کا شبہ ظاہر کیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔ جبکہ کچھ رپورٹوں کے مطابق اب تک اس حادثے میں پچیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ریلوے کی وزارت کی ترجمان چندراکھیلا مکھرجی نے بتایا کہ اب تک پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے لیکن اس میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امدادی کارکن ٹرین کے اندر پھسے لوگوں کو باہر نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ حادثہ نیودہلی سے جنوبی ہندوستان میں واقع چنائے جانے والی ٹرین میں صبح کے اوقات میں آندھرا پردیش کی ریاست میں واقع نیللور کے قصبے کے قریب پیش آیا۔

مکھرجی نے بتایا کہ ابھی تک حادثے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ ٹرین میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہو یا پھر ٹرین میں کسی مسافر کے پاس آتش گیر مواد موجود ہو۔

تاہم ہندوستانی چینل این ڈی ٹی نے ایک ریلوے حکام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی کی شارٹ سرکٹ سے ہونے والے اس حادثے میں پچیس افراد ہلاک ہوئے اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

تبصرے (0) بند ہیں