پاکستانی وار

23 اگست 2013

ڈائریکٹر بلال لاشاری بنانے چلے ہیں بولی وڈ نہیں بلکہ ہالی وڈ طرز کی فلم، جسے دیکھ کر گمان تو ایک بہترین فلم کا ہو رہا ہے کیونکہ کسی بھی اینگل سے یہ لالی وڈ کی فلم نہیں لگ رہی۔

لالی وڈ کی نئی فلم وار کو دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئے سال میں پاکستانی فلمی صنعت کیلئے امید کی کرن بننے والی فلم ملکی تاریخ کی مہنگی ترین فلم ہے۔

پاکستان میں دہشت گردی کےخلاف جنگ کے اثرات سے متعلق فلم وار آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنائی گئی ہے جس پر سترہ کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔

فلم کی کہانی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اس کے عالمی اثرات پر مبنی ہے اور فلم کی زیادہ تر عکسبندی شمالی علاقہ جات میں کی گئی ہے۔

وار پاکستان کی پہلی فلم ہوگی جسے امریکن پروڈیوسرآف فلم اینڈ ٹیلی ویژن انٹرٹیمنٹ وارنر برادرز دنیا بھر میں ریلیز کریں گے جس میں پاکستانی ہدایت کاروں کے ساتھ ہالی وڈ کے پروڈیوسر بھی شامل ہیں۔

بڑے بجٹ کی اس فلم میں پاکستان کے ناظرین پر اپنی دھاک بٹھانے شان دبنگ اسٹائل میں انٹری دے رہے ہیں اور انٹیلی جنس افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ملک کے دشمنوں کو چن چن کر موت کے گھاٹ اتارتے ہیں جبکہ شمعون عباسی ولن کے کردار میں نظر آئیں گے۔

وار میں علی عظمت نے بھی شان کی ٹکر کی طرح پاور فل ڈائیلاگز بولے ہیں، یہی نہیں عائشہ خان اور میشا شفیع بھی منفرد انداز میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

ایکشن، مار دھاڑ اور تھرلر سے بھر پور اس فلم میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جسے اگلے ماہ چھ ستمبر کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔