کپتان سہیل عباس ایکشن میں۔ – اے ایف پی فوٹو

ڈان ڈاٹ کام سپورٹس ڈیسک: لندن اولمپکس میں پاکستان ہاکی ٹیم نے اپنے سفر کا آغاز میچ ڈرا کرکے کیا۔ گرین شرٹس کا اپنے پہلے میچ میں اسپین سے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

پیر کے روز پنیلٹی کارنر اسپیشلسٹ سہیل عباس کی قیادت میں پاکستان نے اولمپک گیمز کا پہلا میچ کھیلا۔ پہلے ہاف میں  پاکستان کو دو پینلٹی کارنرز ملے، لیکن شاندار کوشش کے باوجود کپتان سہیل عباس گیند کو گول میں نہ پھینک سکے۔

دوسرے ہاف کے دسویں منٹ میں ریحان بٹ نے گول اسکور کرکے پاکستان کو برتری دلادی، جسے اگلے ہی منٹ میں اسپین کے کیوماڈا نے برابر کردیا۔

اسکے بعد دونوں ٹیمیں ایک وسرے کے گول پر حملے کرتی رہیں مگر کسی کو کامیابی نہ حاصل ہوئی۔

مجموعی طور پر پاکستانی ٹیم نے زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بیجنگ اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی اسپین کی ٹیم پر حاوی دکھائی دی۔ پورے میچ میں تیز رفتار کھیل دیکھنے کو ملا جسکا اندازہ اسکور کارڈ سے نہیں لگایا جا سکتا۔

حالانکہ کامیابی تو نصیب میں نہیں آپائی لیکن اس ڈرا میچ سے بھی پاکستانی حوصلے ضرور بلند ہوئے ہونگے جو بدھ کے روز انکے اگلے میچ میں ارجنٹینا کے خلاف سودمند ثابت ہو سکتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں