وزیر دفاع سید نوید قمر۔—فائل فوٹو

اسلام آباد: کابینہ کمیٹی برائے بلوچستان نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بلوچ عمائدین سےملاقات کےلیے کوئٹہ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کوئٹہ جانے کا فیصلہ کمیٹی کے سربراہ وزیر دفاع سید نوید قمر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی منگل کو کوئٹہ جائے گی اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے مقامی بلوچ رہنماوں ،سیاستدانوں اور سماجی شعبے سے ملاقاتیں کرے گی۔

کمیٹی لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے مقامی بلوچ رہنماوں سے تجاویز بھی طلب کرے گی۔

اس کے علاوہ خصوصی کمیٹی بلوچستان میں امن امان کی صورتحال میں بہتری کے لئے سفارشات مرتب کرکے کابینہ کے اجلاس میں پیش کرے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں