پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔۔ فائل فوٹو اے پی

کراچی: حکومت نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  چار روپے پچاسی پیسے  فی لٹر تک اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرولیم  مصنوعات مہنگی کرنے سے متعلق  نوٹیفکیشن بھی  جاری کر دیا گیا۔

بدھ کے روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق  پٹرول تین روپے اکیس پیسے، ہائی اوکٹین چار روپے پچاسی پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل چار روپے چالیس پیسے، لائٹ ڈیزل تین روپے انیس پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں  تین روپے باون  پیسے  فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پٹرولیم  مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

حکومت نے عید الفطر کے موقع پر  پٹرولیم مصنوعات برقرار رکھنے کااعلان  کیا تھا تاہم  وزارت  خزانہ کی شدید مخالفت کے باعث   قیمتیں دوبارہ بڑھا دی  گئیں ہیں۔

سی این  جی کی قیمت میں بھی  دوروپے پچانوے پیسے  فی کلو تک اضافہ متوقع ہے۔

پٹرول کی نئی قیمت چھیانوے روپے  اٹھتر  پیسے، ہائی اوکٹین ایک سو پچیس روپے  ایک پیسہ، ہائی سپیڈ ڈیزل ایک سو چھ  روپے انیس پیسے، لائٹ ڈیزل ترانوے روپے تیس پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت چھیانوے روپے پینتیس پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں