اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو۔ تصویر سہیل یوسف / ڈان ڈاٹ کام

کراچی: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی دس وزیراعظم قربان کرنے کیلئے تیار ہے لیکن صدارتی استثناء کے خلاف خط نہیں لکھے گی۔

میڈیا سیل بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف کئے جانے والے فیصلوں سے سازش کی بو آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے ہمیشہ نظریہ ضرورت کے تحت مارشل لاء کی حمایت کی اور بعد میں معافی مانگی۔

عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ایوب خان کے مرنے کے بعد عدلیہ نے معافی مانگی اب عدالتوں کو ہر ماہ معافی مانگنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی چیف جسٹس کی جانب سے بیان آیا ہے کہ پاکستانی ججز براہ راست سیاست نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ صدر کو استثناء حاصل ہے لہذا اب عدالتوں کو یہ فیصلہ دینا چاہیے کہ جب تک آصف علی زرداری صدر کے عہدے پر ہیں ان کے خلاف مقدمہ قائم نہیں ہوگا۔

تبصرے (1) بند ہیں

سعید Aug 27, 2012 12:06am
فی الحال تو چور اُچکے قوم کو اپنے اوپر قربان کر رہے ہیں۔.