پشاور اور قبائلی علاقوں میں اسکولوں کو شرپسندوں کی جانب سے تباہ کرنے کا عمل جاری ہے۔ فائل تصویر

پشاور: خیبرپختونخواہ اور دیگر قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں کی جانب سے تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

آج مزید دو اسکولوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا گیا ہے۔

پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں نامعلو م شرپسندوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول ماشو پیکے کو بارودی مواد سے اُڑا دیا۔

دھماکے سے سکول کے دو کمر ے مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں پندرہ سے بیس کلوگرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیاہے ۔

بم دسپوزل سکواڈ نے سکول میں موجود ایک آئی ڈی کو بھی ناکارہ بنادیا جو دھماکہ کرنے کیلئے بطور ڈیٹونیٹر استعمال ہوتا ہے۔۔

دوسرا واقعہ خیبر ایجنسی کے علاقے اکاخیل میں پیش آیا جہاں شدت پسندوںنے گورنمنٹ پرائمر ی سکول کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑا دیا۔

سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرسرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

پشاور کی نواح میں مزید دو اسکول تباہ - پاکستان کی آواز Sep 12, 2012 11:04am
[...] گورنمنٹ پرائمر ی سکول کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑا دیا۔ پشاور کی نواح میں مزید دو اسکول تباہ | Dawn Urdu ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ [...]