اداکار لہری- یو ٹیوب فوٹو

کراچی: پاکستانی فلموں کے معروف اداکار سفیر اللہ صدیقی عرف لہری طویل علالت کے بعد آج کراچی کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے۔

لہری گزشتہ کافی عرصے سے  پھیپڑوں اور گردوں میں عارضے میں مبتلا تھے۔

گزشتہ کچھ عرصے کےدوران انہیں کئی بار طبیعت خراب ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

انتقال کےوقت بھی وہ ہسپتال میں زیرعلاج تھے، جہاں ان کی حالت خطرے میں تھی اور کئی دنوں سے انہیں وینٹی لیٹر کے ذریعے مصنوعی سانس فراہم کیا جا رہا تھا۔

تاہم آج حالت بگڑنے پر ڈاکٹروں نے وینٹی لیٹرہٹانے کافیصلہ کیا۔

ان کی نماز جنازہ آج گلشن اقبال کی بیت المکرم مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین بعد نماز عصر یاسین آباد قبرستان میں کی جائے گی۔

لہری کے انتقال پر وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے گہرے دکھ کااظہار کیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں