۔—فائل فوٹو

کراچی: سندھ کے وزیرِ صنعت و تجارت رؤف صدیقی نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر اپنے عہدے سے مستعفیٰ  ہونے کا اعلان کیا ہے۔

جمعہ کی دوپہر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا استعفی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلی قائم علی شاہ  کو بھجوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ گیارہ ستمبر کی شام کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤں میں واقع ایک گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں دو سو اٹھاون افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

واقعے کے بعد بعض ٹی وی چینلز نے مستعفی وزیر پر، صنعتی قوانین کے عدم نفاذ کے حوالے سے کڑی نکتہ چینی کی تھی۔

اگرچہ دنیا کے مختلف ممالک میں کسی سانحے کے بعد متعلقہ وزارت کے ذمہ دار وزیر کا استعفیٰ جمہوری روایات کا حصہ ہے مگر پاکستان میں اس طرح کی مثالیں شاذ ہی ملتی ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Mr.T Sep 14, 2012 11:38am
چلو کوئی تو ہے جس نے ذمےداری لی