عدالت نے رمشا مسیح کیس کی تحقیقات ایس پی سطح کے کسی افسر سے کرانے کا حکم دے دیا۔ اے پی فوٹو

اسلام آباد: اسلام آباد کی ایک عدالت نے رمشا کیس کی تحقیقات ایس پی سطح کے کسی افسر سے کرانے کا حکم جاری کیا ہے۔

 پیر کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں قرآن کی مبینہ توہین کی مرتکب عیسائی لڑکی رمشا کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔

 تفتیشی افسر نے جج عامر عزیز کو بتایا کیس کی تفتیش مکمل ہوچکی ہےتاہم چالان کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

 دوران سماعت، مدعی کے وکیل راؤ عبدالرحیم نے بتایا کہ پولیس تفتیش کے لیے عدالت سے دو مرتبہ وقت مانگ چکی ہے، عدالت نے آخری تاریخ میں نامکمل چالان جمع کرانے  کا حکم دیا تھا۔

 درخواست گزار کے وکیل حاجی فضل نیازی نے عدالت سے کہا کہ وہ پولیس کو پابند کرے کہ درخواست گزار کو بار بار تنگ نہ کیا جائے۔

 انہوں نے عدالت سے یہ استدعا بھی کی کہ رمشا کی ضمانت خارج کی جائے۔

 نیازی نے کہا کہ یہ توہین رسالت قانون کو تبدیل کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآنی اوراق کا معاملہ لڑکی سے ملایا جارہا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں