بچہ پاکستان کو جھنڈا پکڑے ہوئے- فائل فوٹو

فیصل آباد: مسیحی برادری نے توہین آمیز فلم پر مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

فیصل آباد میں دی ڈیوسیزن کمیشن فار انٹرریلیجیس ڈیالاگ کی جانب سے ایک خصوصی ملاقات ہوئی جس میں کم سے کم پچاس مسیحی اور مسلمان نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

انہوں نے اس توہین آمیز فلم کی مذہمت کی اور اس کے مصنفین کو 'شیطان کے ایجنٹوں' سے تشبیہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں کڑی سزا ملنی چاہیے۔

شرکاء نے امریکی حکومت سے اس فلم پر پابندی لگانے کی اپیل کی۔

انہوں نے پیسٹر تیری جونز، سیم پیسائل، ڈائریکٹر اور دوسرے لوگوں کو جنہوں نے اس فلم کی پروڈکشن میں کام کیا، انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں