پشاور ہائی کورٹ۔ فائل فوٹو

پشاور: پشاور کی اعلٰی عدالت نے جبری طور پر لاپتہ افراد کیس میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع اور خفیہ اداروں کے سربراہان کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

پشاور ہائی کورٹ میں آج سماعت کے دوران لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر کمشنر ملاکنڈ سے بھی وضاحت طلب کی گئی۔

دوسری جانب، اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے مغوی وائس چانسلر اجمل خان کے بازیاب ہونے والے ڈرائیور محب اللہ کو ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا۔

ہائی کورٹ نے ڈرائیور محب اللہ کو ماتحت عدالت کے سامنے بیان قلم بند کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں