وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ۔ — فائل تصویر اے پی پی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں واقع مردان میں گرجا گھر کو جلانے کے حوالے سے تحقیقات کرے نے لیئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کی سربراہی انسپکٹر جنرل پولیس کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے اور یہ کہ گرجاگھر جلانے کا واقعہ انتہائی قابل افسوس ہے۔

رحمان ملک نے یقین دلایا کہ تمام گرجا گھروں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مسیحی برادری کو صبر وتحمل سے کام لینے کی تلقین کی۔

جمعے کو ہونے والے احتجاجی ریلیوں کی بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ چوسٹھ لوگ اس پولیس کے حوالے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران سرکاری اور نجی پراپرٹی میں لوٹ مار، فائرنگ اور جلاؤ گھیراؤ رسول (ﷺ) کی دی ہوئی تعلیمات کے خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بارہ کہو اور فیض آباد کے راستے پینتیس ہزار مظاہرین کو پنجاب سے اسلام آباد لایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گستاخانہ فلم بنانے والے دہشتگردوں نے دنیا میں بدامنی پھیلائی اور کل سارک کانفرنس میں گستاخانہ فلم کے معاملہ کو اٹھایا جائے گا ۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں