افغان صدر حامد کرزئی اور صدر آصف علی زرداری- اے پی فوٹو

نیویارک: نیو یارک میں افغان صدر حامد کرزئی نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کے طریقوں پرغور کیا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر افغان صدر سے ملاقات میں صدر ی نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے مسائل مشترکہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ۔

دونوں رہنمائوں نے خطے میں امن کے لئے تعاون اور مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں پر  پر زور دیا۔

صدر زرداری نے سیکورٹی فورسز پرسرحد پار سے حملوں پر اظہار تشویش کیا۔

افغان وفد میں وزیر خارجہ زلمے رسول اور افغان امن کونسل کے سربراہ شامل تھے جبکہ ملاقات میں پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر ،مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم اور امریکا میں پاکستانی سفیر شیری رحمان شریک ہوئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں