وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ۔ — اے پی پی فوٹو

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے مطالبے پر فرنٹئیر کانسٹیبلری (ایف سی) کو بلوچستان سے واپس نہیں بلایا جاسکتا۔

منگل کو لاہور ائیرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کائرہ نے کہا کہ نواز شریف کی بلوچ رہنماؤں سے ملاقاتیں خوش آئند ہیں مگران کے کہنے پر صوبے سے ایف سی کو نکالنا ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے مطالبے پر جنوبی پنجاب صوبے پر کمیشن بنایا گیا تھا مگراب ن لیگ کو ہی اس پراعتراض ہے۔

حج کوٹہ کیس کی سماعت کے لیے لاہورآنے والے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور خورشید شاہ نے کہا کہ انہیں نواز شریف کی کسی بات پر اعتبار نہیں۔

شاہ نے کہا کہ حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ سے کوئی غداری نہیں کی بلکہ نواز شریف پنجاب کے لوگوں سے غداری کررہے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں