—فائل فوٹو

کوئٹہ: کوئٹہ میں جمعرات کو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک سرکاری ملازم ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کے ایک اہم بازار میں پیش آیا۔ دو افراد قومی شاہراہ پر ایک گاڑی پر اچانک اندھادھند فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

 فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تینوں سرکاری ملازمین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے کوئٹہ منتقل کیاجارہا تھا کہ ایک سخص راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

 دیگر دونوں زخمی افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم ان کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

 دوسری جانب دشت میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈاکٹرمحمد علی شدید زخمی ہوگئے۔

 زخمی ڈاکٹر کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Mohammad jehangir Oct 04, 2012 09:11am
طالبانی دہشتگردوں اور ان کے ساتھیوں نے ہمارے پیارے ملک کو جہنم بنا دیا ہے، 42ہزار کے قریب معصوم اور بے گناہ لوگ اپنی جان سے گئے،پاکستان کی اقتصادیات آخری ہچکیاں لے رہی ہے اور داخلی امن و امان کی صورتحال دگرگوں ہے۔ مذہبی انتہا پسندی عروج پر ہے۔فرقہ ورانہ قتل و غارت گری کا ایک بازار گرم ہے اور کو ئی اس کو لگام دینے والا نہ ہے۔ طالبان ،لشکر جھنگوی، جندوللہ اور القائدہ ملکر پاکستان بھر میں دہشت گردی کی کاروائیاں کر رہے ہیں اور ملک کو فرقہ ورانہ فسادات کی طرف دہکیلنا چاہتے ہیں۔ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بی ایل اے کے علاوہ لشکر جھنگوی بھی شامل ہے۔ دہشت گردی پوری دنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے جس سے پاکستان بھی متاثر ہے۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور عقیدہ نہیں ہوتا اور وہ صرف اپنے مقاصد کا حصول چاہتے ہیں۔ بد قسمتی سے گلگت بلتستان انتہا پسندی اور دہشت گردی کے واقعات سے محفوظ نہیں رہا۔ ناخوشگوارواقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع اور امن وامان متاثر ہوا ہےکوئٹہ اور ملک کے دوسرےحصوں میں شیعہ مسلمانوں کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعہ قتل کیا جا رہا ہے۔فرقہ واریت پاکستان کے لئے زہر قاتل ہے۔ فرقہ واریت پھیلانے والوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہوجانے کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان اور اسلام کے دشمن یہی چاہتے ھیں کہ شعیہ سنی فسادات کو ہوا دی جائے اور اس طرح اس ملک کے ٹکڑے کر دئے جائیں۔ موجودہ اشتعال انگیز فضا میں خدانخواستہ فرقہ واریت کا کوئی بڑا سانحہ ، کسی وقت بھی رونما ہو سکتا ہے۔ موجودہ صورتحال کا فائدہ صرف اور صرف دہشت گردوں کو پہنچ رہا ہے اور پہنچے گا۔ فرقہ وارانہ آگ کو ہوا دینے والے عوام اور ملک دشمن عناصر ہیں۔ ملک کو لسانی اور فرقہ وارانہ دہشت گردی کا سامنا ہے۔ ملک فرقہ واریت کی لپیٹ میں ہے ،ملک دشمن قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کر کے انتشار کا شکارکرنا چاہتی ہیں۔ مذہب، عقیدے اور کسی نظریے کی بنیاد پر قتل وغارت گری اور دہشت گردی ناقابل برداشت ہے ۔ جسکی اسلام سمیت کسی مہذب معاشرے میں گنجائش نہیں۔ فرقہ بندی ہے کہیں اور کہیں ذاتیں ہیں کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں رسول اکرم کی تعلیمات میں کہیں بھی دوسرے مذاہب اورعقائدکے ماننے والوںکی گردنیں اڑانے کادرس نہیں ملتابلکہ سرکاردوعالمؐ نے تودوران جنگ کلمہ طیبہ پڑھ لینے والے کافرکوبھی قتل کرنے پرناراضی کا اظہارکیا لیکن بدقسمتی سے آج اسلام کی شکل کوبگاڑاجارہاہے، چند انتہاپسند عناصر پاکستان میں نہ صرف شیعہ مسلموں بلکہ غیرمسلموں کو زیادتیوں کانشانہ بنارہے ہیں، آج دنیابھرمیں اسلام کوبدنام کیاجارہاہے اوردنیاکواسلام اورمسلمانوں کی غلط تصویرپیش کرنے کاجوازمل رہاہے۔ بدقسمتی سے مخالف نظریات کے حامیوں کوقتل کرنے کو بھی جہاد کہاجاتا ہے جو کہ اسلام کی رو سے غلط ہے۔ خدا اور اس کے رسول کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے بے گناہوں اور معصوم بچوں،مردوں اور عورتوں کا خون بے دریغ اور ناحق بہایا جا رہا ہےاور وہ بھی اسلام نافذ کرنے کے نام پر۔ سکولوں ،مساجد اور امام بارگاہوں کو تباہ کیا جا رہا ہے اور افواج پاکستا ن اور پتولیس اور تھانوں پر حملے کئے جا رہے ہیں۔ کون سا اسلام ان چیزوں کی اجازت دیتا ہے؟ ملک کا وجود ان دہشت گردوں نے خطرے میں ڈال دیا ہے۔ اسلام کے نام پر بننے والا پاکستان آج دہشستان بن گیا ہے اور ہر سو ظلم و دہشت اور افرا تفری کا راج ہےاور ہم سب پھر بھی خاموش ہیں،آخر کیوں؟ یہ دہشت گرد مسلمان نہیں بلکہ ڈاکو اور لٹیرے ہیں ، اسلام کے مقدس نام کو بدنام کر رہے ہیں۔ مسلمان تو کیا غیر مسلموں کو بھی اسلام سے متنفر کر رہے ہیں۔ جس نے کسی انسان کو خون کے بدلے یا زمین میں فساد پھیلانے کے سوا کسی اور وجہ سے قتل کیا گویا اس نے سارے انسانوں کو قتل کر دیا اور جس نے کسی کی جان بچائی اس نے گویا تمام انسانوں کو زندگی بخش دی۔(المائدۃ۔۳۲) ………………………………………. پڑہئیے گااقبال جہانگیر کا تازہ بلاگ : وزیرستان دہشت گردی و جرائم کا ہیڈ کوارٹر http://www.awazepakistan.wordpress.com