چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری۔ فائل فوٹو

کوئٹہ: چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام عدلیہ کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی یقینی بنانا سب کی ذمہ داری ہے۔

چیف جسٹس افتخار نے کہا ہے کہ جوڈیشل پالیسی کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے۔

کوئٹہ میں نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں میرٹ پر فیصلے ہونے چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا حل قانون کی بالادستی ہے اور جہاں انصاف کا بول بالا ہو تو معیشت بھی مضبوط ہوتی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کوشش ہے کہ انصاف لوگوں کو ان کے گھروں تک پہنچایا جائے۔

علاوہ ازیں انہوں نے بتا یا کہ ماتحت عدلیہ میں مقدمات کے التوا کم ہوا ہے۔

اجلاس میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے ہائی کورٹس کے چیف جسٹس اور وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس شریک تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں