سپریم کورٹ۔ اے ایف پی فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت کیس میں قاضی محمد جمیل کو استعاثہ کا وکیل مقرر کر دیا جبکہ ملک ریاض کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق درخواست بھی مسترد کردی۔م

جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں عدالت عظمنی کے دو رکنی بنچ نے ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

جسٹس اعجاز افضل نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ وکیل استغاثہ قانون کے مطابق کیس میں کام کریں گے۔ انہوں نے کہا معاملہ کو غیر ضروری طور پر نہ اچھالا جائے۔

عدالت نے  ملک ریاض کو آج کی پیشی سے حاضری سے استثٰنی دے دیا جبکہ ملک ریاض کے وکیل ڈاکٹر باسط نے عدالت سے استدعا کی کہ ملک ریاض کو آئندہ سماعت پر بھی حاضری سے استثنی دیا جائے۔

جسٹس اعجازا فضل نے کہا کہ آئندہ استثٰنی کے لیے فریقین کے دلائل سن کر فیصلہ کریں گے۔

جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ ملک ریاض شوکاز نوٹس پر لندن سے واپس آئے۔

عدالت نے سابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار اشرف گجر کی جانب سے ملک ریاض کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق استدعا بھی مسترد کردی اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

تبصرے (0) بند ہیں