ودیا بالن اور ہمیما ملک۔— فائل فوٹو

بالی وڈ کی خاتون اداکار ودیا بالن اور پاکستان کی ہُمیما ملک کو ایشیا پیسیفک اسکرین ایوارڈز میں بہترین خاتون اداکار کی کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ودیا کو فلم 'دی ڈرٹی پیکچر' جبکہ ہُمیما کو شعیب منصور کی فلم 'بول'میں عمدہ کردار ادا کرنے پر نامزد کیا گیا۔

ایکتا کپور کی فلم میں ایک خاتون اداکار کا کردار ادا کرنے پر ودیا پہلے ہی کئی ایوارڈ جیت چکی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا نے ایوارڈز کی ویب سائیٹ کے حوالے سے بتایا کہ ان دونوں کے مدمقابل کوریا، روس اور فلپائن کی خاتون اداکار ہیں۔

تئیس نومبر کو آسٹریلیا کے شہر برسبین میں منعقد ہونے والے ایوارڈز میں ہندوستان کو دیگر شعبوں میں بھی نامزدگیاں ملی ہیں۔

ان میں انوراگ کشپ کو 'گینگز آف واسے پور' کی ہدایت کاری پر جبکہ منوج باجپائی کو اسی فلم کے لیے بطور بہترین اداکار نامزد کیا گیا ہے۔

اسی طرح پتینگیں آڑانے والے نو سالہ بچے کی کہانی پر بنائی گئی فلم  'گٹو' کو بچوں کی بہترین فیچر فلم کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں