کوئٹہ میں چار افراد کی ٹارگٹ کلنگ
16 اکتوبر 2012
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار شیعہ مسلمان ہلاک ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق منگل کی صبح موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے سرکی روڈ پرکباڑی مارکیٹ میں ایک دکان پر اندھادھند فائرنگ کردی۔
حملے میں ہزارہ برادری کے چار افراد شدید زخمی ہوئے جو بعد میں ہسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہو گئے۔
واقعے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔
پولیس کے سینیئر عہدے دار آصف غفور نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ فرقہ ورانہ حملہ تھا، جس میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔
واقعہ کے خلاف مشتعل افراد نے جناح روڈ پر ہوائی فائرنگ کرکے دکانیں بند کرا دیں اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔
تاہم پولیس اور سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک بحال کردی۔
تبصرے (1) بند ہیں