ایمپائرز کا میچ فکسنگ میں ملوث ہونا مایوس کن ہے، ڈیو رچرڈسن۔ —رائتڑز فوٹو

لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکیٹو ڈیو رچرڈسن نے کہا ہے کہ آئی سی سی بدعنوانی کے خلاف جنگ لڑرہی ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب کرکٹ سے جڑا ہر شخص مشکوک ہوچکا ہے، اس لیے محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ایمپائرز کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی حرکات سے شائقین کا کھیل سے بھروسہ ختم ہو جائے گا۔

آئی سی سی کے چیف کا کہنا تھا کہ کونسل نے کرکٹ کو بدعنوانی سے پاک بنانے کا عزم کر رکھا ہے اور اس مقصد کے لیے انہیں تمام ممالک کے کھلاڑیوں سے تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کرپشن سے بچنے کے لیے کونسل کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹیم اور گراؤنڈ سٹاف کو بھی تربیت دے رہی ہے۔

رچرڈسن نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ بک میکرز نے اب مقامی ٹی ٹوئنٹی لیگز کو ہدف بنایا ہوا ہے اور آئی سی سی کا اینٹی کرپشن اور سیکورٹی یونٹ کھیل سے بدعنوانی  کے خاتمے کے کاموں سے اچھی طرح واقف ہے۔

رچرڈسن نے مزید بتایا کہ آئی سی سی اب کرکٹ کے تینوں فارمیٹ کا ایک ایک بڑا ایونٹ کرائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں