ہفتہ کے روز کرچی کے نیشنل اسٹیدیم میں کھیلے جانے والے میچ کا ایک منظر۔ – اے ایف پی فوٹو

کراچی: ساڑھے تین سال کے صبر آزما انتظار کے بعد بالآخر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو گئی۔ پاکستان آل اسٹار الیون نے انٹرنیشنل ورلڈ الیون کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں چوراسی رنز سے ہرا دیا۔

ہفتہ کے روز کرچی کے نیشنل اسٹیدیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان آل اسٹار الیون کے بیٹسمینوں نے چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی۔

اوپنر شاہ زیب حسن اورعمران نذیر اور مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے انٹرنیشنل الیون کے بالرز کی گیندوں کا جارحانہ انداز میں سامنا کیا اور مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو بائیس رنز اسکور کئے۔

شائقین کی ایک بڑی تعداد میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود تھی جو پاکستان کی بیٹنگ کے دوران لگنے والے ہر چوکے اور چھکے پر بھرپور داد دیتے نظر آئے۔

پاکستان الیون کی جانب سے عمر اکمل سڑسٹھ رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ جبکہ انٹرنیشنل الیون کے شابالالا بیس رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ہدف کے تعاقب میں انٹرنیشنل الیون کا کوئی بھی بیٹسمین پاکستانی بالنگ اٹیک کا جم کر سامنا نہ کرسکا۔ کپتان جے سوریا پہلے ہی اوور آؤٹ ہو گئے جس کے بعد اسٹیون ٹیلر، محمد شہزاد اور رکارڈو پاول بھی جلد ہی اپنی وکٹیں گنوابیٹھے۔ مقرررہ اوورز میں انٹرنیشنل الیون کی ٹیم آٹھ وکٹوں پرصرف ایک سو اڑتیس رنز ہی بنا سکی۔

تابش خان نے اننگز کے ساتویں اوور میں ہیٹ ٹرک کی جب کہ وہاب ریاض دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Husnain Arif Gailani Oct 21, 2012 07:05am
salam . i like your links but muje ye site aj mili hai. khair thank you very much.