سپریم کورٹ،۔ فائل تصویر اے ایف پی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں میمو کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ حیسن حقانی کی سکیورٹی سے متعلق آگاہ کریں۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں عدالت عظمی کے نو رکنی بینچ نے میمو کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے عاصمہ جھانگیر کو حیسن حقانی کی سکیورٹی سے متعلق سیکرٹری داخلہ کو درخواست دینے کی ہدایت کی۔

عدالت کا عاصمہ جھانگیر سے کہنا تھا کہ حیسن حقانی  عدالت کو بتائیں کہ انہیں کس قسم کے خدشات ہیں۔

عاصمہ جھانگیر نے عدالت کو بتایا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال بدترین ہے۔

سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں سکیورٹی فراہم کریں گے۔

عاصمہ جھا نگیر نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل نے پوچھا ہے ان کا پاکستان آنا کیوں ضروری ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حقانی اگر واپس نہیں آئے تو عدالت ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے گی۔

عاصمہ جھانگیر نے عدالت کو بتایا کہ کراچی کی صورتحال پر عدالت نے خود  تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عاصمہ جھانگیر نے کہا کہ ماضی میں حقانی اتنے اہم تھے کہ انہیں وزیر اعظم ہاوس میں جگہ دی گئی اور اب انہیں اپنی سکیورٹی سے متعلق وزارت داخلہ میں درخواست دینی پڑی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں