تیرہ نومبر، منگل کو کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ پر ہونے والے بم دھماکے کے بعد ایف سی کی متاثرہ گاڑی کو اہلکار دیکھ رہے ہیں۔ اے ایف پی تصویر

کوئٹہ: ایئرپورٹ روڈ کے قریب دھماکا اورفائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ایئر پورٹ روڈ عالمو چوک کے قریب سڑک کنارے کھڑی سائیکل میں نصب بم اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب قریب سے ایف سی کی ایک گاڑی گزر رہی تھی۔

دھماکے کے بعد ہلاک اور زخمیوں کو سی ایم ایچ اور سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سی سی پی او کوئٹہ میر زبیر محمود نے بتایا کہ دہشتگردوں کا حدف ایف سی کی گاڑی تھی۔ ان کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ہوسکتا ہے جس میں تین سے چار کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال ہوا۔

دھماکے سے قریبی دکانوں،گاڑیوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ بھی ہوتی رہی۔ سیکورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری علاقہ گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردیں۔

تبصرے (0) بند ہیں