لاہور میں کف سیرپ پینے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد سولہ تک پہچ چکی ہے۔ فائل تصویر

لاہور: پنجاب حکومت نے کھانسی کے سیرپ ٹائنو کف پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ سیرپ پینے کے باعث مرنے والوں کی تعداد سولہ تک جا پہنچی ہے۔

پنجاب حکومت کے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سیرپ ٹائنو کف کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

اس حکم کے بعد محکمہ صحت نےڈرگ  انسپکٹرزکو مارکیٹ سےٹائنو سیرپ کا تمام اسٹاک فوری طور پر قبضے میں لینے کی ہدایت کردی۔

 محکمہ صحت کےترجمان کے مطابق ٹائنو کف سیرپ ریکوفارما کمپنی تیار کررہی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل شاہدرہ میں ٹائنو کف سیرپ پینے سے دس افراد ہلاک ہوچکے تھے ۔ سیرپ پینے والے دیگر افراد کو لاہور کے میو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں کل چار اور مزید دو افراد آج زندگی کی بازی ہار گئے۔

 سیکرٹری صحت کیپٹن ریٹائرڈ عارف ندیم نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے، تاہم تحقیقات کے بعد ثابت ہوا کہ مرنے والوں نے نشے کے طور پر زیادہ مقدار میں ٹائنو سیرپ پیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں