۔ فائل تصویر
۔ فائل تصویر

کراچی: کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں بدہ کے روز مسجد کے پیش امام سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔

 نیوکراچی کے علاقے تین نمبر پر مسلح دہشت گرد اسلامیہ مسجد میں داخل ہوئے اور پیش امام مولانا احسن رشید کو گولیوں کا نشانہ بنایا تاہم فرار ہوتے ہوئے ایک ملزم کوعلاقہ مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

  دوسری جانب شاہراہ قائدین پر کار کے شوروم پر فائرنگ سے ہلاک ہونے والے تنویر بنگش کی نماز جنازہ  نمائش چورنگی پر ادا کر دی گئی ہے۔

 پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ ہے۔

 اس سے قبل بوٹ بیسن کے علاقے میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے دو سکیورٹی گارڈز سے مسلح ملزمان نے لوٹ مار کرنی چاہی جس پر مزاحمت کرنے پر ایک گارڈ محمد فیروز کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

 ملزمان تیرہ لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق واردات میں ساتھی سیکیورٹی گارڈ کے ملوث ہونے کاشبہ ہے جس پر تفتیش جاری ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

حسین عبداللہ Dec 05, 2012 03:23pm
دیکھئے اسلامیہ مسجد سے جس حملہ آور کو پکڑاگیا ہے اس کی شناخت بتارہی ہے کہ یہ فرقہ واریت نہیں بلکہ صرف دہشت گردی ہے جس کے پیچھے سیاسی جماعتوں کے ڈیٹھ اسکواڈ اور مذہبی مخصوص تشریح رکھنے والے ہیں جیسے طالبان القاعدہ جھنگوی