شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، تین افراد ہلاک
06 دسمبر 2012
میران شاہ: شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
شمالی وزیرستان میں میران شاہ کی تحصیل میر علی کے علاقے مبارک شاہی میں ایک گھر پر چار میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں چار افراد موقعے پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اس سے پہلے جاسوس طیارے نے فضا میں کئی چکر کاٹے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
تبصرے (1) بند ہیں