فائل فوٹو۔۔۔

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جمعے کو جان محمد روڈ کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے جبکہ صوبے میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔

کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ پر بم دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق دھماکہ دکان کے باہر دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہوا۔

زخمیوں کو فوری طورپر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے سارا علاقہ لرز اٹھا۔ دھماکے کی وجہ سے قریبی دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید براں کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

بولان کی تحصیل مچھ اور پشین بازار میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زنگگکی کی بازی ہار گئے۔

تبصرے (0) بند ہیں