ملالہ یوسفزئی جسے اکتوبر میں تحریک طالبان پاکستان کے عسکریت پسندوں نے اسکول بس میں نشانہ بنایا تھا۔ فائل فوٹو۔۔۔
ملالہ یوسفزئی جسے اکتوبر میں تحریک طالبان پاکستان کے عسکریت پسندوں نے اسکول بس میں نشانہ بنایا تھا۔ فائل فوٹو۔۔۔

کراچی: صدر آصف علی زرداری اور ان کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے برمنگھم میں ملالئے یوسف زئی سےملاقات کی اوران کی خیریت دریافت کی۔

 ڈان نیوز کے مطابق، صدر زرداری کا کہنا تھا کہ قوم ملالئے کی بہادری پر فخر کرتی ہے، وہ دہشتگردوں کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوئیں۔

 صدر نے کہا کہ دہشتگردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے ملالہ قوم کا عزم بن کر ابھری ہیں۔

 صدر زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے ملالئے کو پاکستانی قوم کی نیک تمناؤں کاپیغام بھی پہنچایا۔

 واضح رہے کہ نو اکتوبر کو ملالئے یوسفزئی اسکول سے گاڑی میں روانہ ہوئیں تو گھات لگائے ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ملالہ سمیت دو طالبات زخمی ہوگئیں تھیں۔

 اس حملے کے کچھ دیر بعد پاکستان تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) نے ڈان کے نمائندے سے گفتگو میں  ملالہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی۔

 ٹی ٹی پی کے ترجمان احسان اللہ احسان نے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملالہ کو طالبان مخالف پروپیگنڈا کرنے اور سیکولر خیالات کو فروغ دینے پرنشانہ بنایا گیا ۔

تبصرے (0) بند ہیں