الیکشن کمیشن آف پاکستان -- فائل فوٹو
الیکشن کمیشن آف پاکستان -- فائل فوٹو

کراچی: کراچی میں انتخابی فہرستوں کی تصدیق کیلئے پاک فوج نے سندھ الیکشن کمیشن سے تفصیلات طلب کرلیں۔

 گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے کراچی میں انتخابی فہرستوں کو شفاف بنانے کیلئے گھر گھر جاکر ووٹرز کی تصدیق کیلئے فوج سے مدد لینے کے احکامات دیے تھے.

 اس کے بعد فوجی حکام نے صوبائی الیکشن کمیشن سے رابطہ کرلیا ہے تاکہ اس عمل کو شروع کیا جاسکے اور ساتھ ہی ساتھ کراچی میں ازسر نو حلقہ بندیوں کیلئے تفصیلات بھی طلب کرلیں۔۔

 دوسری جانب صوبائی الیکشن کمیشن نے تیرا دسمبر کو حتمی لائحہ عمل مرتب دینے کیلئے اجلاس بھی طلب کرلیا ہے تاکہ فوج کی مدد سے کام مکمل کیا جاسکے۔

 ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں عسکری قیادت کے اہم اجلاس میں بھی اس معاملے پر بحث ہوئی جس میں طے پایا گیا کہ الیکشن کمینش کی طرف سے تفصیلات ملنے کے بعد سے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

تاہم آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان نے ایسے کسی رابطے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگ حکومت کیجانب سے ایسی کوئی پیشکس ہوئی تو ضرور قبول کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں