فائل فوٹو۔۔۔

راولپنڈی:آج اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی۔

دوران سماعت عدالت نے امریکی شہری مارک سیگل کو طلبی کے سمن جاری کردیے۔

عدالت نے مارک سیگل کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ پانچ جنوری دوہزار تیرہ کو ذاتی طور پر حاضر ہو کر اپنا بیان قلمبند کرائیں۔

جج نے استغاثہ کے دیگر پانچ گواہان پروفیسر ڈاکٹر مصدق، انچارج ون ون ٹو ٹو ڈاکٹر عبدالرحمان، ایس ایس پی یاسین فاروق، ایس پی اشفاق انور کو بھی طلبی کے سمن جاری کیے۔

آج کی سماعت میں وکلائے صفائی اور استغاثہ نے گواہوں مجسٹریٹ احمد مسعود جنجوعہ اور ایس ایچ او سٹی اعجاز شاہ پر جرح مکمل کی۔

کیس کی مزید سماعت بائیس دسمبر کو ہوگی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں