وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف۔ رائٹرز تصویر
وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف۔ رائٹرز تصویر

گوجر خان: وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ میڈیا اور عدلیہ ہمارے ادارے ہیں، انہیں مزید مضبوط و مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔

 ہفتے کو وزیراعظم سے گوجر خان کے اکابرین کے وفد نے ملاقات کی جس میں انکا کہنا تھا کہ انہیں کسی سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ سستی روٹی اور لیپ ٹاپ اسکیموں کیبجائے ہم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا جسے پوری دنیا نے غربت کے خاتمے کے لیے مثالی قرار دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ میڈیا اور عدلیہ آج آزاد اور ہمارے ادارے ہیں، انہیں مزید مضبوط اور مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔

 انکا کہنا تھا کہ میڈیا، تجزیہ کاروں کی تمام تر پیشن گوئیوں کے باوجود حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرنے جا رہی ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ وہ مخالفت برائے مخالفت کے خلاف ہیں، 'کسی بھی فورم پر یہ ثابت کرنے کو تیار ہوں جو کارکردگی ہم نے دکھائی پہلے کسی نے نہیں دکھائی۔'

 انہوں نے کہا کہ پاکستان گندم درآمد کرنے سے برآمد کرنا والا ملک بن گیا ہے۔

 راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ 'قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ عام انتخابات آزادانہ اور شفاف ہوں گے'

 انہوں نے  کہا کہ انتخابی فہرستوں سے جعلی ووٹ ختم کر دیئے گئے ہیں، اب کوئی بوگس ووٹ نہیں ڈال سکے گا۔

 وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ صرف گوجر خان میں ایک لاکھ، اکیس ہزار جعلی ووٹ فہرستوں سے نکالے گئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ فخرالدین جی ابراہیم کی بطور چیف الیکشن کمشنر تعیناتی ثابت کرتی ہے، ہم اداروں کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں