کرکوک میں کار بم دھماکے بعد فائر بریگیڈ کا اہلکار گاڑی میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ فائل فوٹو اے ایف پی۔۔۔

کرکوک: عراق کے شمالی شہر کرکوک میں اتوار اہل تشیع کی عبادت گاہوں پر ہونے والے بم دھماکوں میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کرد پولیٹیکل دفتر پر ہونے والے حملے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

سینئر پولیس آفیسر نے اے ایف پی کو بتایا کہ کرکوک کے شمال اور جنوب میں شیعہ مسلمانوں کی دو عبادت گاہوں کو دو کار بم دھماکوں اور سات سڑک کنارے نصب بم دھماکوں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔

افسر کے مطابق حملے رات ساڑھے سات بجے کیے گئے، کرکوک جنرل اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

ایک پولیس افسر کے مطابق اتوار کو ہی صوبے دیالا کے علاقے جلاولا میں عراق کے صدر جلال طالبانی کی پارٹی کے مقامی ہیڈکوارٹر کے باہر اس وقت کار بم دھماکہ ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد کرد پیش مرگا سیکیورٹی فورسز کو جوائن کرنے کیلیے جمع ہوئی تھی۔

جلاولا اسپتال کے ڈاکٹر اور پولیس افسر کے مطابق جلاولا جو کرکوک کی طرح متنازع علاقے میں واقع ہے میں ہونے والے حملے میں دو افراد ہلاک 13 زخمی ہو گئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں