۔۔۔فائل فوٹو۔
۔۔۔فائل فوٹو۔

اسلام آباد: پنجاب میں نئے  صوبوں کےقیام سے متعلق پارلیمانی کمیشن کے اجلاس کے دوران بہاولپور اور ملتان سے تین اراکین پر مشتمل ماہرین کی ٹیم نے کمیشن کو تجویز دی کہ جنوبی پنجاب کو  جلد از جلد  صوبہ بنایا جائے۔

پیر کو سینیٹر فرحت اللہ بابر کے مطابق، ماہرین کی ٹیم نے بریفنگ کے دوران کمیشن کو یہ تجویز دی۔

ماہرین میں تاج محمد لنگاہ، خیر محمد بدھ اور رافعت الرحمن رحمانی  شامل ہیں۔

اس موقع پر پاکستان سرائیکی پارٹی کے تاج محمد لنگا نے اہم دستاویزات بھی کمیشن کے حوالےکیں۔

سینیٹر فرحت اللہ بابر  نے بتایا کہ کمیشن کو بذریعہ ای میل آٹھ  مکمل دستاویزات  اور  تجاویز بھی موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی کمیشن  کا آئندہ اجلاس جنوری کے پہلے ہفتے میں دوبارہ ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں