ہمارا مقابلہ ایسے دشمن سے ہے جس کی کوئی واضح شکل نہیں، روایتی خطرات بھی کئی گنا بڑھ چکے ہیں، آرمی چیف۔ آئی این پی فوٹو۔
ہمارا مقابلہ ایسے دشمن سے ہے جس کی کوئی واضح شکل نہیں، روایتی خطرات بھی کئی گنا بڑھ چکے ہیں، آرمی چیف۔ آئی این پی فوٹو۔

کراچی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیا نی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گذر رہا ہے۔

 وہ ہفتہ کو پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں پاکستان نیوی مڈ شپ مین کی 98 ویں ٹرم اور شارٹ سروس کمیشن آفیسرز کے 7 ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کر رہے تھے جس میں کل 118 افسران نے کمیشن حاصل کیا۔

 خطاب کو دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پیچیدہ سے پیچیدہ تر ہوتے ہوئے بیرونی حالات اور کافی حد تک غیر یقینی اندرونی صورتحال نے بے شمار سیکیورٹی چیلنجز کو جنم دیا ہے۔

 'آج ہمارامقابلہ ایک ایسے دشمن سے ہے جس کی کوئی واضح شکل ہمارے سامنے نہیں جبکہ روایتی خطرات بھی کئی گنا بڑھ چکے ہیں، تمام خطرات کا مقابلہ قوم کی اجتماعی کوشش سے ہی کیا جاسکتا ہے جس میں مسلح افواج کا مرکزی کردار ہے جو وہ دیگر ریاستی عناصر سے ہم آہنگ رہتے ہوئے اد ا کررہی ہیں۔'

 چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ موجودہ حالات میں سمندر کی جانب سے ہماری خود مختاری کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایک مضبوط اور جدید بحریہ کا وجود ناگزیر ہے، یہ بات بھی انتہائی اہم ہے کہ ہم اپنی قوت میں اضافہ کریں اور اسی پر انحصار کریں۔

 انہوں نے کہا کہ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ پاکستان نیوی اپنی خود انحصاری کی صلاحیتوں میں تیزی سے اضافہ کر رہی ہے اور پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ اس منزل کی طرف رواں دواں ہے۔

 مہمان خصوصی نے کمیشن حاصل کرنے والے افسران پر زور دیا کہ وہ ملک اور سروس کے مفادات کو ہمیشہ فوقیت دیں اور کبھی بھی اپنے ذاتی احساسات کو اس قومی فریضے پر ترجیح نہ دیں جو انہیں تفویض کیا گیا ہے۔

 انہوں نے اس موقع پر افسران کو کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران، سول سروس سے تعلق رکھنے والے افسران، غیر ملکی مندوبین اور کمیشن حاصل کرنے والے افسران کے والدین اوران کے اہل خانہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (4) بند ہیں

Mr.T Dec 29, 2012 05:35pm
General Sahab, Ap ke qoum nahi log hain, is ko qoum bananay k leay ap ko leader banna paray ga. Warna jin leadero nai is qoum ko logo mai baat dia hai, kuch arsay mai wo ap ke bhi nahi sunay gain...
ambreen fatima Dec 30, 2012 08:14am
I really like this website because i got information and news fastly from here.I have also a message for our laedres that PLEASE WAKE UP.
Israr Muhammad Dec 30, 2012 05:45pm
ملک اپنے تاریخ کے نازک موڑ سے کزررهاهے اسکا مطلب آج تک کوئی بھی نہیں سمجھ سکا هے کیونکہ همارا ملک هر وقت هر منٹ هر دن هر هفتۂ هر ماہ هر سال ایسے هی نازک دور سے گزر رہا هوتا هے اب یۂ فقره همارے ملک کا ایک جز هے اب اسکے متبادل فقرے کی تلاش هونی چاہیے پاکستان کا نارمل دور تو میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھا شاید کب نصیب هو
Israr Muhammad Dec 30, 2012 05:59pm
سب سے میں جرنل کے اس بیان کا مزمت کرتا هوں کیونکہ اسطرح کا بیان جرنل کا کام نہیں اسطرح کا حکومت کا کام هے نۂ کۂ جرنل کا یۂ صرف پاکستان میں هوتا هے ملک اپنے تاریخ کے نازک موڑ سے کزررهاهے اسکا مطلب آج تک کوئی بھی نہیں سمجھ سکا هے کیونکہ همارا ملک هر وقت هر منٹ هر دن هر هفتۂ هر ماہ هر سال ایسے هی نازک دور سے گزر رہا هوتا هے اب یۂ فقره همارے ملک کا ایک جز هے اب اسکے متبادل فقرے کی تلاش هونی چاہیے پاکستان کا نارمل دور تو میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھا شاید کب نصیب هو