فائل فوٹو۔۔۔
فائل فوٹو۔۔۔

کراچی: کراچی کے علاقے میٹروول سائٹ میں میڈیکل اسٹور پر بم پھٹنے سے تین دکانیں مکمل طورپر تباہ ہوگئیں، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

دھماکہ کے نتیجے میں میڈیکل اسٹور کی دو دکانیں اور موبائل شاپ جل کر خاکستر ہوگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کے یہ دستی بم حملہ ہے تاہم  بی ڈی ایس ذرائع کا کہنا ہے کے جائے وقوع کو دیکھ کر لگتا نہیں ہے کے یہ دستی بم حملہ ہے ۔

بم کے پھٹنے سے قریب کھڑے  پتھارے اور ٹھیلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ گاڑیوں کے شیشے بھی چکنا چور ہوگئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں