اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کیخلاف فضائی آپریشن ۔ فائل تصویر
اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کیخلاف فضائی آپریشن ۔ فائل تصویر

پشاور: اورکزئی ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے آٹھ شدت پسند ہلاک ہو گئے جبکہ خیبر ایجنسی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے قبائلی راہنما اور اس کے بیٹے سمیت تین افراد جان بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

 ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقے ماموزئی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 8 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

 بمباری کے نتیجے میں شدت پسندوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن میں 92فیصد سے ذیادہ علاقہ شدت پسندوں سے خالی کرا لیا گیا ہے۔

دوسری جانب خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے چھپری میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے قبائلی راہنما اور اس کے بیٹے سمیت 3 افراد جان بحق جبکہ 1 خاتون زخمی ہو گئی۔

ذرا ئع کے مطابق قبائلی راہنما مسافر گاڑی مین چھپری سے جمرود جا رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں قبائلی راہنما اور اس کے بیٹے سمیت 3 افراد جان بحق ہو گئے جبکہ 1 خاتون زخمی بھی ہوئی۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں