عدالتی فیصلوں کے بعد لانگ مارچ کو روکنا توہین عدالت ہوگا، بم دھماکہ ہوا تو ذمہ دار صدر اور وزیراعظم ہونگے، سربراہ ٹی ایم کیو۔ اے پی فوٹو۔
عدالتی فیصلوں کے بعد لانگ مارچ کو روکنا توہین عدالت ہوگا، بم دھماکہ ہوا تو ذمہ دار صدر اور وزیراعظم ہونگے، سربراہ ٹی ایم کیو۔ اے پی فائل فوٹو۔

لاہور: تحریک منہاج القرآن (ٹی ایم کیو) کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے واضح کیا ہے کہ لانگ مارچ کسی قیمت پرنہیں رکے گا۔

لاہور میں جمعے کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ لانگ مارچ کو غیر آئنی و غیر قانونی قرار دینے کی تین درخواستیں اعلٰی عدلیہ نے مسترد کردی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کے بعد لانگ مارچ کو روکنا توہین عدالت ہوگا۔

طاہر القادری نے اعلان کیا کہ اگر لانگ مارچ میں کوئی دھماکا ہوا تواس کے ذمہ دار صدر زرداری، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، وزیر داخلہ رحمان ملک، مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ ہونگے۔

ٹی ایم کیو کے سربراہ نے ملک میں جاری دہشتگردی پروفاقی و پنجاب کوسخت تنقید کانشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا دونوں حکومتیں خود دہشتگردی کرانے میں ملوث ہیں یا اسے روکنے کی اہلیت نہیں رکھتیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کسی صورت لانگ مارچ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، دھماکے اور گولیاں انکا راستہ نہیں روک سکتیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Mohammad Jehangir Jan 11, 2013 01:43pm
اقبال جہانگیر کا تازہ بلاگ : لانگ مارچ پر حملہ کا منصوبہ http://www.awazepakistan.wordpress.com