پاکستانی بلے باز یونس خان اور اسد شفیق، پاکستانی ٹیم کو مڈل آرڈر میں دورہ جنوبی افریقہ میں ان دونوں کھلاڑیوں سے لافی توقعات وابستہ ہیں۔ فائل فوٹو اے ایف پی۔۔۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ جنوبی افریقہ کے لئے سولہ رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

چیف سلیکٹر اقبال قاسم کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے دورہ جنوبی افریقہ کے لئے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا، وکٹ کیپر عدنان اکمل کے ان فٹ ہونے کے باعث سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فیصل اقبال بھی ایک عرصے بعد ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

سولہ رکنی ٹیم کی ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے جبکہ دیگر پندرہ کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، ناصر جمشید، توفیق عمر، اسد شفیق، یونس خان، اظہر علی، سرفراز احمد، حارث سہیل، فیصل اقبال، احسان عادل، محمد عرفان، جنید خان، سعید اجمل، عبدالرحمان اور عمر گل شامل ہیں۔

پاکستانی دو ماہ طویل ٹیم دورہ جنوبی افریقہ میں تین ٹیسٹ، دو ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ایک روزہ میچز کھیلی گی۔ ٹیم 22 جنوری کو جنوبی افریقہ روانہ ہو گی۔

قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کا آغاز 25 دسمبر کو ٹور میچ سے ہوگا جبکہ ٹیم پروٹیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ پہلی فروری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں 14 فروری کو کیپ ٹاؤن میں دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کیلیے میدان میں اترے گی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی 22 فروری سے سنچورین کرے گا۔

دنوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز پہلی مارچ کو ڈربن میں ڈے نائٹ میچ سے ہو گا جبکہ دوسرا اور آخری میچ تین مارچ کو سنچورین کے میدان پر کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز دس مارچ کو بلوم فونٹین میں میچ سے ہوگا، سیریز کا دوسرا میچ 15 مارچ کو سنچورین، تیسرا 17 مارچ کو جوہانسبرگ، چوتھا 21 مارچ کو ڈربن جبکہ پانچواں اور آخری میچ 24 مارچ کو بینونی میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں