۔—آن لائن فوٹو
۔—آن لائن فوٹو

کراچی: شاہ زیب قتل کیس کے حوالے سے سات جنوری کو سینیئر افسر  ایس پی نیاز احمد کھوسہ کو کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو تحویل میں لینے کے لیے دبئی بھیجا گیا تھا۔ تاہم جمعے کے روز نیاز کھوسہ بغیر کسی پیش رفت کے واپس آگئے ہیں۔

ایس پی نیاز احمد کھوسہ کو 7 جنوری کو نیشنل سنٹرل بیورو (انٹرپول پاکستان میں آفس) نے متحدہ عرب امارات میں ان کے ہم منصبوں کو ڈفیوژن نوٹس بیجھنے کے بعد راوانہ کیا تھا۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے افسران نے شاہ رخ جتوئی کے شہر میں ہونے کی افسر سے تصدیق بھی کی۔

ایس پی کھوسہ نے ڈان کو بتایا کہ دبئی کی اتھارٹیوں نے انہیں بتایا ہے کہ شاہ رخ کی گرفتاری تین سے چار دن میں ہوجانے کی امید ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں