وزیر داخلہ رحمان ملک صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو آن لائن۔۔۔

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے طاہر القادری کا لانگ مارچ کو جموریت کش حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر طاہر القادری پر حملہ ہوا تو اس کی ذمے حکومت نہیں، خود طاہر القادری ہوں گے۔

لاہور رائے وانڈ میں مسلم لیگ ن کے قائد  میاں نواز شریف کے بھائی کی تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ  طاہرالقادری کے پاس لانگ مارچ کے لیے فنڈز کہاں سے آئے، مارچ کون کروا رہا اور اس کےمقاصد کیا  ہیں اور  یہ سب کچھ کس کے کہنے پر کروایا جارہا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب خود ہی عوام کو بتا دیں ورنہ ایف آئی اے تحقیقات کا حق رکھتی ہے۔

رحمان ملک نے کہا کہ طاہرالقادری کا ایجنڈا سمجھ سے باہرہے، وہ لانگ مارچ کر کے  سانحہ کوئٹہ، کراچی اور سوات جیسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ لانگ مارچ انتخابات ملتوی کرانے کی سازش ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیرداخلہ  نے کہا  کہ لاکھوں لوگوں کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاسکتی، انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں کمبل لانے والے لوگ ہینڈ گرینیڈ بھی لا سکتے ہیں۔

رحمن ملک  نے یہ بتایا کہ ہمارے پاس  اطلا عات ہیں اور تحریک   طالبان کے ترجمان احسان نے بھی کہا ہے کہ  وہ  قافلوں پر حملہ کریں گے۔

انہوں نے کہا ایک مرتبہ پھر دہرایا کہ طاہرالقادری کی جان کوخطرہ ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈاکٹر قادری پر حملہ ہوا تو اسکی ذمے دار حکومت نہیں بلکہ وہ خود ہوں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں