چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی۔ فائل فوٹو۔۔۔

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران نے صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فوری طور پر انتخابات کرائے جائیں۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ صدر زرداری ملک میں تباہی کی بڑی وجہ اور آئین اور قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، ان کے ہوتے ہوئے ملک میں صاف اور شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے لہٰذا وہ فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔

اس موقع پر انہوں نے سات مطالبات بھی پیش کیے جس میں پہلا مطالبہ تھا کہ فوری طور پر نگراں حکومت قائم کر کے بروقت صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نگران سیٹ اپ کے لئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مک مکا کر لیا ہے لیکن عوام اب مک مکا والی نگراں حکومت  قبول نہیں کریں گے۔

عمران خان نے اس موقع پر الیکشن کمیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اب تک کے کردار پر افسوس ہے اس لیے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حالات برے ہو سکتے ہیں۔

چیئرمین عمران خان نے اپنے مزید مطالبات رکھتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر جلد عملدرآمد کیا جائے، اگر سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی تو ہم سڑکوں پر ہوں گے۔

اس موقع پر عمران خان نے کوئٹہ میں سانحے کے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Qazi Hassan Jan 15, 2013 04:37pm
Just who is this guy to demand the resignation of the president? With all the money of his father-in-law, and all the medias support, he could not muster one hundredth of what Qadri has collected.